28

دنیا بھر کی طرح ڈنگہ میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

ڈنگہ( عبدالمجید پپو) دنیا بھر کی طرح ڈنگہ میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ قصر ابوطالب محلہ شاہ تکیہ سے برآمد ہوا جو محلہ چوہدریاں ،مین بازار،بوہڑ چوک، تھانہ روڈ، محلہ کشمیریاں سمیت روائتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس قصر ابوطالب پر اختتام پذیر ہوا محلہ چوہدریاں، مین بازار، میلاد چوک میں مجالس کا اہتمام کیا گیا جہاں پر علمااور ذاکرین نے واقعہ کربلا اور نواسہ رسولۖ اور انکے خاندان کی لازوال قربانیوں کا ذکر کیا گیا ڈنگہ اور گردو نواح کی ماتمی سنگتوں اور عزاداروں نے نواسہ رسول کو پرسہ دیا ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ چوہدری وقار گجر اور انچارج چوکی ڈنگہ ذوالفقار احمد کی زیر نگرانی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ لنگر کا اہتمام کیا گیا اور سبیلیں لگائی گئیں اس موقع پر محکمہ صحت، میونسپل کمیٹی اور واپڈا سمیت دیگر محکمہ جات کے اہلکاروں نے جلوس کے ساتھ سارا دن مستعدی سے اپنے فرائض سرانجام دیئے عاشورہ محرم کے اختتام پر امام بارگاہ قصر ابو طالب محلہ شاہ تکیہ میں شام غریباں برپا ہوئی