120

بھمبر شہر میں ہونیوالی بارش نے بلدیہ بھمبر کی نا اہلی کا پول کھو ل دیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر شہر میں ہونیوالی بارش نے بلدیہ بھمبر کی نا اہلی کا پول کھو ل دیا گجرات روڈ سے منسلک رہائشی اور تجارتی علاقے زیر آب گھروں اور دوکانوں میں پانی گھس گیا کالجز اور بینک بھی سارا دن کیچڑ سے لت پت رہے شہریوں کا قیمتی سامان تباہ ڈائزسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور بلدیہ بھمبر صرف اجلاسوں تک محدود رہے مقامی میڈیا اور سول سوسائٹی برسات سے قبل نالوں کی صفائی پر زور دیتے رہے مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بیرون ملک چلے گئے جبکہ دیگر ادارے DC بھمبر کو جھنڈی دکھاتے رہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بارش سے لوئر ستھ ، باولی ، رسول پور کالونی ، کوٹھی موڑ ، شیر جنگ کالونی، محلہ قاسم آباد ، وارڈ نمبر 2 گلشن کالونی ، اقبال ٹاؤن ، کھمب ، قاسم آباد ، لوئر سیرلہ اور وارڈ نمبر 3 کے محلہ پوسٹ افس میں پانی نے خوب تباہی مچائی ایک سے چار منٹ تک پانی گھروں اور دوکانوں میں گھس گیا جہاں شہریوں کا قیمتی سامان تباہ ہو گیا ایک سروے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ بھمبر نے بھمبر کے نالوں کی صفائی کرنا گوارہ نہ کی نالیوں اور نالے گندگی سے اٹے پڑے ہیں جس کی وجہ سے شہری متوقع بارشوں کے پیش نظر خوفزدہ ہیں بعض دوکانداروں نے کہا کہ سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ شاہد نے برقت نالوں کی صفائی کر کے خطرے کو ٹالا تھا مگر موجودہ حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد بلدیہ بھمبر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جہاں عہدوں کیلئے کھینچا تتانی جاری ہے مگر شہر کی صفائی پر ذمہ داران کا دھیان نہیں گیا دوسری طرف ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی کارروائی بھی اجلاس اور بریفنگ تک محدود رہی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عمل نہ کیا گیا شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی جائے اور شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں