16

کینیڈا کی بیانکا نے یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا

نیویارک(ویب ڈیسک)کینیڈین کھلاڑی بیانکا اینڈریسکو نییو ایس اوپن جیت کر تاریخ رقم کر دی۔بیانکا اینڈریسکو یو ایس اوپن ٹائنل جیتنے والی پہلی کینیڈین کھلاڑی بن گئی ہے ، بیانکا نے فائنل میں امریکا کی سرینا ولیمز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیا ۔کینیڈا کی بیانکا نے یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیانیویارک میں کھیلے گئے یو ایس اوپن کے ویمنز سنگلز فائنل میں 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی سرینا ولیمز اور کینیڈا کی 19 سالہ بیانکا اینڈریسکو مد مقابل تھیں ۔بیانکانے ابتدا ہی سے شاندار کھیل پیش کیا، پہلے سیٹ میں سرینا کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے 3-6 سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے سیٹ میں سرینا نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن بیانکا نے یہ سیٹ بھی 5-7 کے اسکور سے جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی ، وہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی پہلی کینیڈین کھلاڑی بن گئیں ۔کینیڈین وزیراعظم نے بیانکا کو تاریخی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کو بیانکا پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں