100

پاکستان ‘زمبابوے ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز فخر زمان‘ وکٹیں فہیم اشرف نے حاصل کیں

لاہور۔23جولائی(اے پی پی )زمبابوے کے خلاف جہاں قومی کرکٹ ٹیم نے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے وہاں سیریز میں سب سے زیادہ رنز بھی پاکستانی بلے باز فخر زمان نے بنائے جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں فہیم اشرف نے حاصل کیں۔فخرزمان نے پانچ ون ڈے میچز میں 257.50کی اوسط سے 515رنز بنائے جس میں ایک ڈبل سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہےں ۔سیریز میں امام الحق جن کی سلیکشن پر انضمام الحق کا بھانجا ہونے کی وجہ سے تنقید کی جاتی ہے رنز بنانے کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہے ۔انہوں نے پانچ میچز میں 79کی اوسط سے 395رنز بنائے جس میں تین سنچریاں شامل ہیں جبکہ بابر اعظم نے پانچ میچز میں 184رنز بنائے جس میں ایک سنچری شامل ہے ۔فہیم اشرف نے چار میچز میں 67رنز دے کر 7.44کی اوسط سے 9وکٹیں حاصل کیں ۔عثمان خان نے چار میچز میں 11کی اوسط سے 9وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے 17.22کی اوسط سے 155رنز دے کر 9وکٹیں حاصل کیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں