67

مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آ پہنچا، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک۔۔۔۔۔۔۔۔۔بوم بوم شاہد آفریدی نے وزیر اعظم عمران سے کہا ہے کہ اب مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے ۔اب @ImranKhanPTIمدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے۔ جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ کیا پنجاب میں آپکی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان صاحب زادہ محمد شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ،سندھ اور پنجاب میں جو ہو رہا ہے اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔شاہد آفریدی نے وزیرِ اعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ کیا پنجاب میں آپکی ٹیم میں بہتر تجربہ کار بندہ نہیں ہے ؟انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی ہے، ہمیں بھی جرائم ، ظلم و ستم کے خاتمے کے لیے کے یہی کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں