123

سری لنکا کیخلاف سیریز: تربیتی کیمپ 18ستمبر سے لگانے کی منصوبہ بندی

سری لنکا(ویب ڈیسک)سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ قائد اعظم ٹرافی کے پہلے راونڈ کے بعد لگایا جائے گا۔پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز 14 ستمبر سے ہو رہا ہے۔ قائد اعظم ٹرافی کا پہلا راونڈ 14 ستمبر سے 17 ستمبر تک کھیلا جا ئے گا۔پہلے راونڈ میں تمام اسٹار قومی کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے۔ فخر زمان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں جبکہ شاہین آفریدی نے ڈینگی بخار سے نجات پالی ہے لیکن ابھی وہ کمزوری محسوس کر رہے ہیں۔ دونوں کرکٹرز کی پہلے راونڈ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔پہلے راونڈ کے بعد اٹھارہ ستمبر سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی چند روز لاہور میں ٹریننگ کرنے بعد کھلاڑی کراچی میں مشقیں کریں گے، جہاں سری لنکا کے خلاف پہلے مرحلے میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جا ئے گی۔ون ڈے میچز 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔کیمپ کے لیے پندرہ کھلاڑیوں کو مدعو کیا جا سکتا ہے، ہوم سیریز کی وجہ سے ضرورت پڑنے پر مزید کسی کو طلب کیا جا سکے گا۔شعیب ملک کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باعث ان کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم اسکواڈ میں جگہ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں