55

راشد خان ٹیسٹ جیتنے والے سب سے کم عمر کپتان بن گئے

افغانستان(ویب ڈیسک)افغانستان کے لیگ بریک گگلی بولر راشد خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، ٹیسٹ میچ جیتنے والے دنیا کے سب سے عمر کپتان بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 20 سال اور 354 دن کی عمر میں انجام دیا۔افغانستان کے کپتان راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف چٹاگانگ میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔افغانستان نے 224 رنز سے کامیابی اپنے نام کی، راشد خان نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے ساتھ مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔راشد خان ٹیسٹ جیتنے والے سب سے کم عمر کپتان اس کے علاوہ انہوں نے پہلی اننگز میں 51 اور دوسری اننگز میں 24 رنز کی اننگز بھی کھیلی، آل راونڈ پرفارمنس پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں