54

انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 159 رنز سے ہرا دیا

لارڈز (اے پی پی)انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 159 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، بھارتی ٹیم چوتھے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز 396 رنز کے جواب میں اپنی دوسری اننگز میں 130 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی انگلش باﺅلرز کے سامنے زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، ایشون 33 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ 4 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، ویرات کوہلی 17 رنز بنا سکے، جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ نے 4، 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس ووکس نے 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور 2 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، انہیں عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں