36

آرمی چیف کی محمد وسیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

ویب ڈیسک۔۔۔۔۔۔۔۔۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی باکسر محمد وسیم سیاپنے دفتر میں ملاقات کی اور محمد وسیم کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ آپ جیسا ہنر ہمارے لیے باعث فخر ہے، ہم یہاں آپ جیسیبا صلاحیت اور مثبت توانائی کے حامل نوجوانوں کی مدد کے لیے ہمیشہ حاضر ہیں۔دوسری جانب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے بھی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائنی باکسر کے خلاف شاندار فتح پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کی تعریف کی گئی ہے۔باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ویل ڈن چیمپئن محمد وسیم، عامرخان نے لکھا کہ محمد وسیم نے دبئی میں اپنی فائٹ جیتی، وہ مستقبل کے پلانز پر بات کرنے کے لیے وسیم سے جلد پاکستان میں ملیں گے۔واضح رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم نیحال ہی میں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائنی باکسر کو پہلے راونڈ ہی میں ناک آوٹ کر دیا تھا۔اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور اور معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھی اپنے ٹوئٹس میں محمد وسیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں