74

ہارر فلم اِٹ چیپٹر ٹو نے 14 ارب روپے کمالیے

نیویارک(ویب ڈیسک)ہارر فلم اِٹ چیپٹر ٹو نے 14 ارب 15 کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔” اِٹ چیپٹر ٹو ” نے امریکن باکس آفس پر ویک اینڈ کے دوران 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ اینجل ہیز فالِن اس ہفتے پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئی اور کمائی کے اعتبار سے بھی اِٹ چیپٹر ٹو سے بہت پیچھے ہے، فلم نے ویک اینڈ پر 60 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ۔گڈ بوائز اس ہفتے 54 لاکھ ڈالر کما کر دوسرے سے تیسرے نمبر پر آگئی ۔دا لائن کنگ نے آٹھویں ہفتے میں 42 لاکھ ڈالر کمائے اور تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئی، دنیا بھر میں اس فلم کا مجموعی بزنس ایک ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں