89

قوی خان نے امان اللہ کی اسپتال میں عیادت کی

ویب یسک۔۔۔۔معروف اداکار قوی خان سمیت شوبز کی دیگر شخصیات نے معروف کامیڈین امان اللہ کی لاہور کے نجی اسپتال میں عیادت کی۔امان اللہ جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور جوہر ٹاون لاہور کے ایک نجی اسپتال میں 10 روز سے زیر علاج ہیں جہاں ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق امان اللہ کو چند روز قبل ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا تاہم اب ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔گزشتہ روز اداکار قوی خان نے اداکار سہیل احمد کے ہمراہ اسپتال میں امان اللہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی، جبکہ فلم اسٹار غلام محی الدین بھی اسپتال پہنچے اور امان اللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں