39

سائنسدان کوچھڑانے کا مشن، جیمزبانڈ اٹلی پہنچ گیا

ویب ڈیسک۔۔۔۔۔۔سائنسدان کو اغواکاروں سے چھڑانے کا مشن، جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم نو ٹائم ٹو ڈائے کی عکس بندی ان دنوں اٹلی میں جاری ہے۔کار کے تعاقب کے سنسنی خیز مناظر ایک شہری نے کیمرے میں محفوظ کیے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیمز بانڈ اپنی گاڑی تیز رفتاری سے چلارہے ہیں اور ایک ہیلی کاپٹر اس گاڑی کا تعاقب کررہا ہے۔ہیلی کاپٹر کا تعاقب اور بل کھاتی سڑک پر دوڑتی جیمزبانڈ کی اسٹائلش کارتوجہ کا مرکز بن گئی۔اس فلم کے مناظر لندن اور ناروے میں بھی عکس بند کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں