58

14اگست کو ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف اور استحکام پاکستان ریلی نکالی جائے گی

ڈنگہ ( عبدالمجید پپو ) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام 14اگست کو ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اور استحکام پاکستان ریلی5بجے نکالی جائے گی ،تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی کی قیادت پیر میاں غفار حسین امیر تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکتان اور مہر صغیر احمد نقشبندی ناظم اعلیٰ کریں گے ریلی سیم نالہ گراؤنڈ سے شروع ہو گی جو مین بازار تھانہ روڈ ،فواہ چوک ،کھاریاں لنک روڈ سے ہوتی ہوئی میلاد چوک پر اختتام پذیر ہو گی ،جہاں پر قائدین خطاب کریں گے ،اہم سماجی سیاسی کا روباری شخصیات ریلی میں شرکت کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں