27

یونان میں مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری موسیٰ الٰہی کے اعزاز میں تقریبات کا سلسلہ جاری

گجرات (جی پی آئی) یونان میں مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و امیدوار این اے 71چوہدری موسیٰ الٰہی کے اعزاز میں تقریبات کا سلسلہ جاری ،وفود کی ملاقاتیں اور ظہرانے اور عشایے دیے جا رہے ہیں گزشتہ روز چوہدری اعجاز گجر اجنالہ،ملک آصف ،ملک عباس نے عشایہ دیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی چوہدری سعادت نوازاجنالہ اور حمیداللہ بھٹی بھی شامل ہوئے تقریب میں آمد پر چوہدری موسیٰ الٰہی کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا گلدستے پیش کیے گئے چوہدری پرویز اختر آف مہسیاں،حافظ شاہد غفار گجر،چوہدری مدثر خادم سوہل،مہر مختارودیگر نے جلوس کی صورت میں چوہدری موسیٰ الٰہی کو تقریب میں پہنچایاسابق ناظم تحصیل گجرات چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میں مہمان کے ساتھ میزبان بھی ہوں میرے بھائی اور ساتھیوں نے پُرتکلف ضیافت کا اہتما م کیا ہے جس پر ان کا تہہ دل سے ممنون ہوں انھوں نے کہا کہ ان بھائیوں اور دوستوں کی وجہ سے اجنالہ سے ہر دفعہ کامیابی حاصل کرتے ہیں آئندہ بھی انشاللہ کامیابی حاصل کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں