133

چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال کا زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اوسلو(پ۔ر)چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال نے پاکستان میں زلزلے سے انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فوری طور پر متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔قمراقبال نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی انھوں نے متاثرہ خاندانوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں