57

چوہدری پرویز ریاض ، چوہدری ضمیر احمد نے نیو یارک میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ویلکم کیا

ڈنگہ( عبدالمجید پپو) پاکستان تحریک انصاف نیو یارک امریکہ پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز ریاض ،نائب صدر چوہدری ضمیر احمد نے نیو یارک میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ویلکم کیا اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مسئلہ کشمیر پر حکومتی موقف بتایا وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کا بیڑا اٹھایا ہندوستان نے اس وقت کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنایا ہوا ہے جس میں ہمیں نہیں علم کے کیا ہو رہا ہے لیکن یہ ضرور پتا ہے کہ وہاں پر بے انتہا ء ظلم اور بربریت کی جارہی ہے وہ اس لئے کہ ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ کشمیر پر امن ہے دوسری طرف اپنے ہی ملک کے اپنی ہی اپوزیشن کو کشمیر کے ایئرر پورٹ سے واپس بھیج دیتے ہیں لہذا انٹر نیشنل میڈیا کو بند کیا ہوا ہے کرفیو لگایا ہوا ہے وزیر اعظم انتہائی سنجیدگی سے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے ٹاپ لسٹ میں مسئلہ کشمیر کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی بھی مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے ان کی مدد بھی کریں انشاء اللہ تعالیٰ وزیر اعظم پاکستان عمران خان مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ پر زور دے رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کشمیریوں کی جدوجہد کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ہر فورم پر مقدمہ اٹھا رہیں ہیں کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے بھارت مقبوضہ وادی میں جارحیت ختم کرے مسئلہ کشمیر پر عمران خان اور ٹرمپ مذکرات قوم کے سامنے لائیں گے بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ کشمیر ہم لے کر رہیں گے حکومت کا ہر قدم عام آدمی کی فلاح کیلئے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں