113

چوہدری مدثر اقبال کو نیا گراٹیاں فارم ہائوس خریدنے پر دوست احباب کی مبارکباد

ڈنگہ( عبدالمجید پپو) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ء ممتاز سماجی کاروباری شخصیت ڈنمارک میں مقیم چوہدری مدثر اقبال نے نیا گراٹیاں فارم ہائوس خریدنے پر دوست احباب کی طرف سے مبارکباد کا تانتا بندھا رہا گراٹیاں فارم ہائوس ڈنمارک چوہدری مدثر اقبال کو مبارکباد دینے والوں میں سے ایم پی اے ملک گلفام، چوہدری آفتاب کسانہ ڈھکڑانوالی آف انگلینڈ ،ملک راشد ایم ڈی رائس ملز گجرات ،چوہدری ارشد کسانہ یو ایس اے، ملک خالد سہیل ،ملک راشد جرمنی ،ملک اسد جرمنی ،چوہدری سردار خان ،چوہدری قدر داد فتہ بھنڈ ،چوہدری اصغر دتیوال چیئر مین ،چوہدری رفاقت علی جوڑا ،ملک صغیر زیلدار جرمنی ،سمیت کثیر تعداد نے ڈنمارک جا کر مبارکباد اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے معززین علاقہ نے کہا کہ چوہدری مدثر اقبال عرصہ دراز سے ڈنمارک میں رہ کر ضلع گجرات کے رہائشی نے ملک پاکستان کا نام روشن کیا ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے آج اس مقام پر پہنچے اور چوہدری مدثر اقبال نے ڈنمارک میں رہ کر اوورسیز پاکستانیوں کو دعوت دیکر ایک خوشی کا پیغام دیا ہے چوہدری مدثر اقبال نے اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں گرینڈ اعشائیہ دیا اعشائیہ کی تقریب سے چوہدری مدثر اقبال نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج میں اللہ تعالیٰ اور اپنے والدین کی دعائوں سے آج اس مقام پر پہنچا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں