53

چوہدری شجاعت حسین کی تیمارداری کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی جرمنی میں چوہدری برادران سے ملاقات

گجرات(آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی تیمار داری کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کی جرمنی میں سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، چوہدری حسین الہی ایم این اے، چوہدری سالک حسین ایم این اے،چوہدری شافع حسین سے ملاقاتیں چوہدری شجاعت حسین کی تیمار داری کے لیے آنے والوں میں سردار اشتیاق نکئی، چوہدری شاہد ندیم وڑائچ،چوہدری زاہد جمشید وڑائچ، بابر بھیا، چوہدری جاوید ماجرہ، بخت فیروز، قیصر سرفراز سندھو، جواد حیدر وڑائچ، عاصم علی باجوہ، علی بھلی، ناصر چبا ں طارق بھٹی، کاشف سندھو سمیت دیگر نے وفود کی شکل میں مرکزی قائدین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پر سید ساجد حسین شاہ،چوہدری نجیب اشر ف چیمہ بھی موجود تھے معززین اوورسیز نے چوہدری برادران سے ملاقاتوں کے دوران چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی، اس موقع پر مسلم لیگی وفود نے چوہدری صاحبان سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اوورسیز والوں کے لیے بہت کام کئے ہیں انہوں نے ہمیشہ ہماری دادرسی کی ہم انکی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اس موقع پر سردار اشتیاق نکئی،چوہدری جاوید ماجرہ،چوہدری شاہد ندیم وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک مدبر سیاست دان ہیں انہوں نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں بات کی اور وہ واحد شخصیت ہیں جن کی ہر پارٹی کے ممبران عزت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں