58

پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے زیراہتمام پیپلز پارٹی کی 52 یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد

اوسلو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے زیراہتمام پیپلز پارٹی کی 52 یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد پارٹی کے آفس میں ھوا۔ تقریب کا آغاز مرزا مخلص رحمان نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ صدارت پی پی ناروے کے صدر چودھری جہانگیر نواز نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق ایم این اے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھی زمرد خان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمرد خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس تجدید عہد کا دن ھے۔ پیپلز پارٹی آج سے 52 سال پہلے پاکستان کے محنت کشوں، مزدوروں، کسانوں اور نچلے طبقے کی آواز بنی۔ زمرد خان نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی عروج پر ھے۔ بیروزگاری میں اضافے سے چوری چکاری۔ ڈاکہ زنی اور ھر قسم کے جرائم میں اضافہ ھوا ھے۔ پی پی پی ناروے کے صدر چودھری جہانگیر نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ریاستی جبر کا مقابلہ ھر دور میں کیا ھے اور کسی آمر کے آگے سر نہیں جھکایا۔ پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر نائب صدر علی اصغر شاھد نے کہا کہ دنیا بھر میں چلنے والی جمہوری تحریکوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جمہوری جدوجہد ایک مثال ھے۔ پارٹی کے ورکرز سے لے کر راھنماں تک نے جمہوریت کی آبیاری اپنے خون سے کی ھے۔ پی پی پی ناروے کے انفارمیشن سیکرٹری اسمائیل سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے موجودہ کٹھ پتلی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کر ر ھے ھیں۔ نائب صدر چودھری فاروق پسوال نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو محض الزامات کی بنیاد پر جیل میں رکھ کر پیپلزپارٹی کو 18 آئینی ترمیم پر بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔تقریب میں مختلف طبقہ فکر کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جمہوری جدوجہد کو سراہا۔ نظامت کے فرائض علی اصغر شاھد نے کئے ۔ آخر میں حاضرین کی تواضع کھانے سے کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں