143

ٹیکس ادا کرنیوالوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے:اوورسیزرہنمامہرمحمدافضل آف یورو ہائٹس

گجرات ( پ ر) اوورسیز پاکستانی وآئی ٹی انجینئر مہر محمد افضل چیف ایگزیکٹو یارو ہائیٹس نے کہا ہے کہ گجرات میں اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے اربوں روپے بیرون ملک سے زرمبادلہ کما کر پاکستان لانے والے پاکستانیوں کیساتھ ایسا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے محکمہ ریونیو ، ایکسائز ، واپڈا سمیت گجرات ضلع کے بیشتر سرکاری محکمے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں محکمہ ریونیو کے سب رجسٹرار ، تحصیلدار ،پٹواری بیرون ملک سے وطن آنیوالے پاکستانیوں کی جائیدادوں کی رجسٹریاں ، فرض ، انتقال تیار کرنے کیلئے منہ مانگی رقوم طلب کرتے ہیں جبکہ سالانہ ٹیکس اداکرنیوالوں کو بھی محکمہ ایکسائز ناجائز تنگ کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے مہر محمد افضل نے کہا کہ سالانہ 32لاکھ کا ٹیکس ادا کر رہا ہوں مگر محکمہ کے اہلکار دوبار ٹیکس کے نام پر پریشان کرنیکا سلسلہ شروع کیے ہوئے ہیں اس ملک میں الٹا قانون رائج ہے ٹیکس ادا کرنیوالوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے جبکہ ٹیکس چوری کرنیوالوں کو مکمل فری ہینڈ دیا ہوا ہے یہی نظام اور صورتحال دوسرے محکموں میں بھی ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو بیرون ملک مقیم پاکستا نی یہاں واپس آنا ترک کر دینگے اس بد اعتمادی کی فضاء اور سسٹم کو تبدیل کرنے اور حضر ت عمر فاروق کا نظام رائج کرنے کیلئے ہر شہری اور اوورسیز پاکستانی کو آواز بلند کرنا ہوگی تاکہ ملک میں سرمایہ کار ی زیادہ سے زیادہ ہو سکے اور ملک ترقی کی منازل کی طرف گامزن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں