87

وزیر اعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب:امت مسلمہ کے لیڈر بن گئے:بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

نیویارک( پ۔ر)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اگرچہ کشمیریوں کے سفیر بننے کے لئے گئے تھے لیکن آج وہ مسلم امہ کے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔وزیر اعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب سے جہاں بائیس کروڑ پاکستانیوں اور ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں وہاں امت مسلمہ کوایک بے باک لیڈر بھی ملا ہے جو انکے حقوق کے لئے دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں نیویارک میں وطن واپسی سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب سے چوہدری ظہور، چوہدری شوکت فرید، سردار سوار خان ، سید ذیشان حیدر کاظمی،اسماعیل شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں خطاب سے جہاں کشمیریوں کا موقف شاندار انداز میں پیش کیا ہے وہاں پر امت مسلمہ کو بھی انکی صورت میں ایک لیڈر مل گیا ہے۔عمران خان امہ کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔***

اپنا تبصرہ بھیجیں