26

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بہت جلد یورپی ہیڈکوارٹرز برسلز کا دورہ کریں گے

برسلز (پ۔ر)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان مسئلہ کشمیر خصوصا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق وسیع پامالیوں کے بارے میں اپنی آگاہی مہم کے سلسلے میں بہت جلد یورپی ہیڈکوارٹرز برسلز کا دورہ کریں گے۔واضح رہے کہ راجہ فاروق حیدر ایسے وقت برسلز کا دورہ کررہیہیں کہ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اپنے سوموار دو ستمبر کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اس اجلاس کے دوران یورپی پارلیمنٹ میں موجود ہوں گے اور کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے یورپی پارلیمنٹرینز اور یورپی حکام ملاقاتیں کریں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اس سے پہلے بھی کئی بار کشمیرکونسل ای یو کی دعوت پر یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر متعدد کانفرنسوں اور سیمیناروں میں شرکت کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں