40

ناروے: مرزا ذوالفقار کی ناگہانی وفات پر چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال کا اظہار تعزیت

اوسلو (پ۔ر)اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے صدر مرزا محمد ذوالفقار کی ناگہانی وفات پر پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال اور یونین کے دیگر اراکین نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پاکستان یونین ناروے کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک تعزیتی بیان میں کہاگیا ہے کہ مرزا ذوالفقار کی وفات پر ہمیں بہت افسوس ہے، ہم ایک عزیز دوست اور ملنسار شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔بیان میں کہاگیا ہے کہ ہم مرزا ذوالفقارکی وفات پر ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کے خاندان کے تمام افراد بالخصوص اولاد کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔بیان میں یہ بھی دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں