28

مسجد قبا پیرس میں تقریب حسن قرات کا انعقاد

پیرس(نمائندہ خصوصی)فرانس کے شہر پیرس میں مسجد قباء میں ایک روحانی تقریب حسن قرآت منعقد ہوئی ۔جس میں خدا کے کلام الٰہی کو سننے کیلئے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس محفل میں پاکستان کے ممتاز قاری صداقت علی نے شرکت کی۔مہمانوں میں خصوصی طور پر سوئٹزرلینڈ سے ممتاز مذہبی اسکالر صاحبزادہ سید علی جیلانی ،پاکستان سے آئے ہوئے حضرت مولانا سردار محمد لغاری اور پیرس محمد صدیق نے شرکت کی۔ممتاز قاری صداقت علی نے اپنی خوبصورت آواز میں کلام الٰہی کی تلاوت کر کے تمام حاضرین کے دلوں ایمان کی قوت اور گرماہٹ پیدا کی اور اس موقعہ پر حاضرین کی آنکھیں اشکبار تھیں اور لوگوں نے قرآن شریف بڑی توجہ سے سنا آخر میں دعائے خیر کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں