63

لیوٹن: سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور سپیکر شاہ غلام قادر سے ملاقات

لیوٹن(پ۔ر)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور ایڈوکیٹ نے گذشتہ دنوں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور سپیکرقانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سے لیوٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خاص طور پر گذشتہ چھ ہفتوں سے مقبوضہ وادی میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی پر سخت تشویش ظاہر کی گئی۔سید حسین شہید سرور نے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں کا ظالمانہ محاصرہ کئی ہفتوں سے جاری ہے، لوگوں نماز پڑھنے کے لیے بھی باہر نہیں آسکتے اور اسی طرح محرم الحرام کے اجتماعات پر بھی پابندی ہے۔ لوگوں کو غذائی اجناس کی قلت کا سامنا ہے اور بیماروں اور زخمیوں کو ادویات میسر نہیں۔ وزیراعظم اور سپیکر نے بتایاکہ وہ اس سنگین صورتحال کو اقوام عالم تک پہنچا رہے ہیں۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے اپنے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ عالمی برادری فوری طور پر مقبوضہ وادی کا محاصرہ ختم کرائے اور لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق بحال کرنے اور مسئلہ کشمیر کا دیرپا حل تلاش کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔دراین اثنا وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان اور سپیکراسمبلی جناب شاہ غلام قادر کے ساتھ لوٹن کے مختلف مکاتب فکر اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی ملاقاتیں کیں۔ ممتاز سماجی شخصیت انوار ملک کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، مرکزی مسجد کے صدر چوھدری شفاعت پوٹھی، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، مئیر آف لوٹن طاہر ملک، شبیر حسین ملک، معاون خصوصی جاوید راجہ اور تحریک کشمیر برطانیہ کے سینر نائب صدر شریف چوھدری قابل ذکر ہیں۔سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سے سید حسین شہید سرور کی رہائش گاہ کاغان ہاس لوٹن میں جن شخصیات نے ملاقاتیں کیں، ان میں ممتاز کاروباری شخصیت ڈاکٹریاسین راحمن، مئیر آف لوٹن طاہر ملک، مرزا رضا حسین جرال، چوھدری محمد شریف، سردار محمد علی، سردار ممتاز ایڈووکیٹ، انوار ملک، اقبال احمد مغل، شفیق احمد راجہ اور ڈاکٹر سید محمود شاہ نمایاں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں