28

لوٹن میں حلقہ ارباب ذوق کے زیراہتمام مشاعرہ، مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی

لوٹن (پ۔ر)حلقہ ارباب ذوق لوٹن کے زیراہتمام لوٹن بار کونسل کے کونسلر چیمبر میں ایک بھرپور مشاعرہ منعقد ہوا۔ مشاہرے کے دوران نظامت کے فرائض تقریب کے منتظم اور حلقہ ارباب ذوق لوٹن کے جنرل سیکرٹری سید حسین شہید سرورایڈوکیٹ نے سرانجام دیئے۔اس موقع پر ممتاز ادبی شخصیت یشب تمنا مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت کونسلر سمیرا شاہد نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت خطیب مرکزی جامع مسجد لوٹن علامہ حافظ اعجاز احمد نے حاصل کی۔ راجہ عجائب خان نے پیغمبرگرامی اسلام ۖ کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ خواجہ زاھد لون نے خوبصورت ترانہ شرکا کی نذر کیا۔ تقریب میں لارڈ قربان حسین، میئر طاہر ملک، کو آرڈینیٹر کشمیر کمپین لوٹن حاجی چوہدری، محمد قربان، دھنک لندن کی چیف ایڈیٹر سیدہ کوثر منورشرقپوری، سید صفدر بخاری، سید محمد رضا شاہ، شاہد حسین سید، سید حسنات شہید، سابق میئر چوہدری مسعود اختر، جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس برطانیہ شبیر حسین ملک، ملک مسعود رانا، ڈاکٹر یاسین رحمان، اسجد قریشی، سابق میئر لوٹن ریاض بٹ، کونسلرز آصف مسعود، جویرا حسین، کاشف چوہدری اور سمیرا خورشید، سردار ظہوراحمد، شاہد اختر، نعیم شیخ، اعظم خان راجہ، چوہدری محمد شریف، یاسر مسعود چوہدری، ملک غلام محی الدین عارف راجہ، جہانگیر پوٹھی، ڈاکٹر رضوان نوید بٹ، راجہ اسلم کیانی، سردار رضا خان، راجہ طالب کیانی، کامران شفیع، محمد فیاض قریشی، ممتاز بٹ، حاجی قربان حسین چوھدری، ، سابق مئیر مسعود اختر چوھدری، طارق بٹ ، سید شفقت حسین شاہ سابق چئیر مین ضلع کونسل کوٹلی ودیگرشریک تھے۔ شرکا محفل نے کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور ان پر بھارتی مظالم پر سخت تشویش ظاہر کی۔ تقریب کے منتظم سید حسین شہید سرور نے تمام معزز شعرائے کرام اور دیگر شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا۔ لارڈ قربان حسین اور یشب تمنا نے اس موقع پر ارود زبان کی ترقی و ترویج کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے متعدد زعما کو شیلڈز پیش کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں