97

سوئٹزرلینڈکے دارلحکومت برن میں سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی شاندارتقریب

سوئٹزرلینڈ(سیدعلی جیلانی) سوئٹزرلینڈکے دارلحکومت برن میں سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی شاندارتقریب منعقدکی گئی۔ ناظم الامور/چارج ڈی آفیسر محمدفیصل فیاض نے سبزہلالی پرچم لہرایا۔ اس موقع پرسفارتخانہ پاکستان قومی ترانہ سے گھونجتارہا۔ تقریب میں صدرپاکستان ممنون حسین اوروزیراعظم پاکستان جسٹس رناصرالملک کے پیغامات پڑھاکرسنائے گئے۔ صدرپاکستان کے پیغام میں کہاگیاکہ تمام اہل وطن کومبارکبادپیش کرتے ہیں، آزادی کادن ہمارے جوش وجذبے کوتازہ دم کرکے نئی توانائی بھردیتاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے بزرگوں نے بے انتہاقربانیاں دیں، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ملک کوبانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق سنواریں اورقومی مقاصدمیں مکمل یکسوئی پیداکرکے پاکستان کوحقیقی معنوں میں محمدعلی جناحؒ اورعلامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیرمیں ڈھال سکتے ہیں۔ وزیراعظم جسٹس ناصرالملک کے پیغام میں کہاگیاکہ14اگست ہمیں جمہوری جدوجہدکی یاددلاتاہے جوہمارے اسلاف نے برصغیرمیں ایک علیحدہ مملکت حاصل کرنے کیلئے کی تاکہ مسلمان اپنی زندگی اپنی مذہبی ، ثقافتی اورسماجی اقدارکے مطابق بسرکرسکیں۔ اس موقع پرناظم الامور جناب محمدفیصل فیاض نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اصل سفیرآپ لوگ ہیں۔ آپ اپنے کردار، عمل سے ایسے کام نہ کریں جس سے پاکستان کی بدنامی ہو۔ انہوں نے پاکستانی فیملیزسے اپیل کی کہ پاکستان میں ڈیموں کیلئے فنڈنگ کریں تاکہ پاکستان میں پانی کی قلت کودورکیاجاسکے۔ قومی ملی نغمہ ریاض الدین نے پیش کیا۔ تقریب کے آخرمیں مہمانوں کی خاطرتواضع پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں