110

سوئٹزرلینڈ:پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈکی عمران خان کومبارکباد

سوئٹزرلینڈ(سیدعلی جیلانی) پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈکے صدرشکیل احمد، نائب صدرطارق ناصر، جنرل سیکرٹری ناصرمنظور اورانفارمیشن سیکرٹری محترمہ امبرجیلانی نے اپنے مشترکہ بیان میں عمران خان کوپاکستان تحریک ا نصاف کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے وزیراعظم پاکستان نامزدہونے پرمبارکبادپیش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آپ کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہوگا، معیشت پھلے پھولے گی ، امیرغریب کیلئے یکساں قانون ہوگا اورتعلیم کامعیاربلندہوگا۔ ہررکن کوصحت کیلئے سہولیات میسرہوں گی ، تمام اوورسیزپاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ آپ قوم کی بھلائی اوروقارکیلئے قدم بڑھاتے جائیں ہم آپ کے بازوبنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں