78

سوئٹزرلینڈ:پاکستانی سفارتخانہ میں کشمیر یوم سیاہ کا انعقاد

سوئٹزرلینڈ(سیدعلی جیلانی)سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ کشمیر کا انعقاد کیا گیا ۔سفیر پاکستان جناب احمد نسیم وڑائچ نے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج کی بڑھتی ہوئی ظالمانہ کاروائیاں پاکستان کے لیے دکھ اور رنج کا باعث ہے ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کے عزم اپنی جدوجہد کیلئے بلند ہے ۔ہندوستان فوج کا 27اکتوبر1947سے لے کر آج تک کشمیریوں کا خون کر رہی ہے ان کو گھروں سے بے دخل کر رہی ہے ۔پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی مکمل سیاسی ،اخلاقی ،سفارتی مدد جاری رکھے گی ۔انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھائی اقوام متحدہ کی سیکرٹری کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق خودرادیت حاصل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں