30

سوئٹزرلینڈ:لوزرن میں روحانی محفل میلاد النبی ۖ کا انعقاد

سوئٹزرلینڈ(سید علی جیلانی)سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزرن میں زیر سر پرستی خالد سعید ایک روحانی محفل میلاد النبی ۖ منعقد ہوئی۔ جسکے مہمان خصوصی ممتاز اسکالر مفتی ارشاد حسین سعیدی ،خاندان غوثیہ اشرفیہ کے چشم و چراغ صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی اور سعید قادری تھے۔ تقریب کا آغاز تین بجے ہوا ۔تلاوت کے بعد پہلے حصے کی نقابت جنت افضل نے کی اور خوبصورت بچے اور بچیوں نے نعتوں کے گلدستے آقا کے حضور پیش کیے ۔دوسرے حصے کی نقابت توقیر شاہ نے کی ۔ریاض دین ،خالد ہنی ،محمد نصیر ،بشیر شیرازی ،زین جیلانی ،امبر جیلانی ،قاری حنیف، اصباح شاہ، اور یورپ کے مشہور نعت خواں جہانزیب قادری نے سرکار کے حضور گلدستہ عقیدت پیش کیے۔ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے معجزات دکھائے تو لوگوں کو یہ گمان نہ ہو جائے کہ حضور خدا میں اﷲ تعالیٰ نے کیا ہے۔حضور فرما دیجئے کہ بشریت میں میں تمہاری طرح ہوں ۔چاند کے دو ٹکڑے کر دینا ۔سورج کو واپس لوٹا دینا درختوں کا بولنا کہ آپ خدا کے نبی ہیں یہ وہ کمالات ہیں جس تک ایک عام آدمی نہیں پہنچ سکتا ۔آخر میں خاور سعید نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔اجتماعی دعا صاحبزادہ علی الاشرفی الجیلانی نے کرائی۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں