34

سوئٹزرلینڈ:سفیر پاکستان احمد نسیم وڑائچ کی پاکستانی کمیونٹی سے اپیل

سوئٹزرلینڈ(سید علی جیلانی)سوئٹزرلینڈ کے شہر برن میں وزیر اعظم پاکستان کی عین خواش کے مطابق سفیر پاکستان جناب احمد نسیم وڑائچ اور آپ کا سفارتی عملہ دفتر سے باہر آیا اور 12بجے سے12:30تک کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔اس موقع پر پاکستانی قومی ترانہ سنایا گیا اور سفیر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے تمام پاکستانی فیمیلز جو سوئٹزرلیند میں رہائش پذیر ہیں ان سے اپیل کی ہے کہ کشمیر کو بربریت کی داستان جہاں جہاں آپ کے رشتہ دار دوست احباب موجود ہیں ان تک پہنچائیں اور بھارت کا یہ بھیانک چہر ہ ہر قدم پر اجاگر کریں اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرئے ہم پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور جلد سے جلد کشمیریوں کو انڈین آرمی کے چنگل سے نجات دلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں