77

سوئٹزرلینڈ:جنیوا میں کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر کشمیر سیمینار

سوئٹزرلینڈ(سید علی جیلانی) سوئس پاک فرینڈ شپ فورم اینڈ پاکستان جنیوا ایسوسی ایشن کی طرف سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک کشمیر سیمینار راجہ سعید صاحب نے جنیوا میں آرگنائز کیا ۔جس کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان احمد نسیم وڑائچ تھے۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی اور خصوصی طور پر رائو رضوان کونسلر WTOجنیوا مشن ،نصر احمد ملک ،اکرم کان اور ماسٹر کرن سنگ فائونڈر سکھ فائونڈیشن سوئٹزرلینڈ نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر استقبالیہ پیش کرتے ہوئے راجہ سعید نے کہا کہ انڈیا آئین میں ترامیم کر کے زبردستی کشمیر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور آج 27اکتوبر 1947سے کشمیری بھائیوں پر ظلم و ستم جاری ہیں ہم انڈیا میں کشمیریوں کو آزادی دی جائے۔تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد نسیم وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم عمران خان اور پوری قوم نے کشمیری بھائیوں کی آواز پوری دنیا میں اور ہر فورم پر بلند کی اور مودی حکومت کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر وقت کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد میں ساتھ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اقوا م متحدہ بہت جلد کشمیریوں کے حق خودرادیت دے گی ہم اپیل کرتے ہیں کہ فورََا بھارتی فوج کو کشمیر سے نکالا جائے اور سارے کشمیری جو اپنے گھر میں محمور ہو گئے ہیں کھلی فضا میں سانس لے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں