65

سوئٹزرلینڈ:جنیوا میں مارچ کنونشن کا انعقاد

سوئٹزرلینڈ(سید علی جیلانی) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں سکھ اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف ایک جنیوا مارچ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں سکھ ،پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کر کے اظہار یکجہتی کیا گیا اس موقع پر لوگوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں استدعا کی گئی کہ بھارت اپنے ملک میں سکھوں اور کشمیریوں کی نسل کشی فورََا بند کرئے ہر مذہب کو اپنے مطابق زندگی گزارنے کا حق دے اور انڈین آرمی ظلم و ستم بند کرئے اس مارچ کنونشن میں پی ٹی آئی جنیوا کے سینئر رہنما اکرم خان اور راجہ سعید نے خصوصی شرکت کی اور کنونشن میں موجود سکھ رہنمائوں اور کشمیری رہنمائوں سے اظہار یکجہتی کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں