102

سوئٹزرلینڈ:باصل میں انجمن حسینیہ کی جانب سے دس روزہ مجلس

سوئٹزرلینڈ(سید علی جیلانی) سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں انجن حسینیہ کی جانب سے دس روزہ مجلس شہادت امام حسین کا آغاز ہوا ۔جس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ ننھے بچے عمیر نے شاند حسین میں قصیدہ پڑھ کر تقریب کا آغاز کیا اس کے بعد سید تصور عباس شاہ نے خوبصورت شا ن ھسین میں قصیدے پیش کر کے عاشقان ھسین کو رولا دیا ۔مشہور مشہور ذاکر اور ٹی وی پروگرام سرعا کے میزبان سید اقرار الحسن شاہ کے والد مولانا محمد اسماعیل بخاری نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اﷲ خوش ہوتا ہے جب آپ اہل بیت کا ذکر کرتے ہیں اہل بیت نے اﷲ کا دین بچانے کیلئے اتنی بڑی قربانی دی ہے ۔حضرت امام حسین محبت کے پیمبر ہیں تمام اہل سنت حضرات کو چاہیے کہ مولا حسین کی مجلس میںشرکت کیا کریں اﷲ سے محبت کرنے کا طریقہ کیا ہے اگر تم اﷲ سے محبت کرنا چاہتے ہو تو تم محمد ۖ کی اتباع کرو اور جب تم رسول اﷲ ۖ سے محبت کرو گے تو اﷲ تم سے محبت کرئے گا انہوں نے اعظم چشتی کے خوبصورت اشعار بھی پڑھے آخر میں لنگر حسینی سے مہمانوں کی تواضع کی گئی انتظامیہ جناب آصف شاہ ،تمثیل شاہ ،حسن شاہ ،عابد حسین اور غنی صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں