50

تحریک انصاف غربت ،بیروز گاری ،کرپشن کا خاتمہ کر کے دم لے گی:چوہدری افضال ڈھل(فرانس)

ڈنگہ ( عبدالمجید پپو )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فرانس میں مقیم ڈھل بنگش کے ممتاز زمیندار چوہدری افضال نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم نے حکومت سازی میں تحریک انصاف کا ساتھ دیکر مولانا فضل الرحمان کی شرپسندانہ سیاست کو لال جھنڈی دکھا دی ہے ،تحریک انصاف ملک سے غربت ،بیروز گاری ،کرپشن کا خاتمہ کر کے دم لے گی ،نہال ،دانیال ،طال ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے ،نا اہل نواز شریف کی بربادی اور سیاسی تباہی کا ذمہ دار ٹولہ آہستہ آہستہ اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی امیدوں پر پورا اتریں گے تحریک ا نصاف نے جو مینڈیٹ حاصل کیا ہے اسکو انجام تک پہنچاتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے انہوں نے کہا کہ 22سال سے جاری عمران خان کی جدوجہد اور محنت رنگ لے آئی ہے پی ٹی آئی کو کامیابی میں رکھ کر کسی نے عنائیت نہیں کی بلکہ یہ جیت انہیں طویل جہاد کے بعد نصیب ہوئی ہے تحریک انصاف ملکی اداروں کو مضبوظ کرنے کی خواہاں ہے تا کہ یہ ادارے پیس ہوئی قوم کو ہر طرح پر انصاف فراہم کر سکیں انشاء اللہ تحریک ا نصاف ملک کو قرضوں کے بوجھ سے آزاد کروانے اور ملک کو ایک مثالی اسلامی ریاست بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں