90

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا میرپور اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے ہلاکتوں پر پر اظہار افسوس

نیویارک(نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے زلزلے سے زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد اورمتاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں تیز کرنے کے لئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ جانی نقصان کم سے کم ہو۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنوں کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ بھی امدادی کاروائیوں میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر مدد کریں۔**

اپنا تبصرہ بھیجیں