22

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ میں کشمیریوں کے مظاہرے میں شرکت کے بعد ویانا روانہ

لندن(پ۔ر) آزا د کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ میں کشمیریوں کے مظاہرے میں شرکت اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کے بعد واپس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کے رہنمائوں نے خیرباد کہا۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہیتھرو ائیرپورٹ پر پارٹی رہنمائوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام کشمیریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آج یہاں لندن کے تاریخی مارچ میں شرکت کرکے اسے کامیابی سے ہمکنار کیا۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 8 ستمبر کو پیرس اور 9 ستمبر کو جنیوا میں بھی بھارت کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔ اگرچہ میں پاکستان میں اپنی مصروفیات کے باعث ان میں شرکت نہیں کر سکوں گا۔ لیکن میں کشمیریوں اور پاکستانیوں سے اپیل کتا ہوں کہ وہ ان مظاہروں میں شرکت کرکے انہیں کامیاب بنائیںاور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں۔***

اپنا تبصرہ بھیجیں