90

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج صبح نیویارک سے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(پ۔ر)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج صبح نیویارک سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ نیویارک سے آمد کے فوراً بعد میرپور روانہ ہو گئے جہاں پر وہ زلزلہ زدہ علاقہ کا دورہء کریں گے اور متاثرین زلزلہ سے ملاقات کرکے انکو درپیش مسائل دریافت کریں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور میں زلزلے کی وجہ سے اپنا بیرون ممالک کا دورہ مختصر کر دیا اور وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مودی کے خطاب کے موقع پرمودی کے خلاف مظاہرے کی قیادت کے بعد فوراً وطن واپس روانہ ہو گئے اور آج وہ میرپور روانہ ہو گئے۔***

اپنا تبصرہ بھیجیں