42

باصل میں دُرود سلام کی گونج میں محفل میلاد کا انعقاد

سوئٹزرلینڈ(سید علی جیلانی) سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں ہر سال کی طرح شاندار محفل میلاد منعقد ہو گی جس کی صدارت پیر طریقت حضرت سید جعفر علی شاہ نے کی۔ تمام خواتین و حضرات کی زبان پر درود شریف کا دور تھا اور پروگرام کے دوران آقا ۖ پر درود کا پیش کرتے رہے ۔گقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے احمد طعٰہ کیا ۔نعت کے نذرانے محمد رافع ،رازیہ ،سید زین جیلانی ،خالد، محمد نصیر، طہٰ ندیم ،آیت وسیم ،میرب عزیز خان،زائنہ ،مفتی احمداجمل،ممتاز مذہبی اسکالر صاحبزادہ سید علی الاشرفی جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے اپنے حبیب ۖ کو نور سے پیدا فرمایا اور پھر یہ نور حضرت آدم میں منتقل کیا گیا اس کے بعد یہ نور نسل در نسل منتقل ہوتا ہوا حضرت عبد اﷲ میں منتقل ہوا اور اس طرح ہمارے آقا ۖ اس دنیا میں تشریف لائے اور اس کائنات میں نور ہی نور پھیل گیا۔ سید سیماب حیدر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا کی سیرت کے مطابق ہمیں اپنی زندگی گزارنا چاہیے ۔مفتی ممتاز حسین پیرزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو اسلام کے سانچے میں ڈھالنا ہے اور وہ جب ہی ممکن ہے کہ ہم اپنی اولادوں میں عشق مصطفی ۖ پیدا کریں اور اس طرھ کی محفلیں منعقد کریں کہ ہمارے بچے ایسی محفلوں میں آئیں اور میلاد کی اہمیت اور حضور ۖ کی آمد کے مقصد کو پہچان سکیں ۔ذوالقرنین حیدر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے حضور ۖ کی زندگی کے مختلف پہلو اجاگر کیے۔سید جعفر علی شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتوں کے گلدستے پیش کیے لوگوں کے ایمان کو تازگی بخشی اور عاشقان رسول ۖ کی آنکھیں اشکبار تھیں۔ آخر میں سید علی جیلانی نے اجتماعی دعا کی اور مہمانوں کی تواضع لنگر مصطفوی سے کی گئی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں