120

ایمبیسی آف پاکستان وارساپولینڈمیں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی

وارسا(بیرو رپورٹ) 14 اگست بروز منگل اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اکہترواں یوم آزادی منایا جارہاہے۔پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پولینڈکےدارلحکومت وارسا میں واقع سفارتخانہ پاکستان میں بھی اس سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ سفیر پاکستان عزت مآب شفقت علی خان کی جانب سے کمیونٹی کو دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں۔ پرچم کشائی صبح ساڑھے دس بجے ہوگی جس کے بعد سفیر پاکستان عزت مآب شفقت علی خان صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں