288

اوسلو:پاکستان یونین ناروے کی زیراہتمام یوم آزادی پروگرام میں‌شازیہ منظورپرفارم کریں‌گی

اوسلو(نمائندہ خصوصی) پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور”پاکستان یونین ناروے” کے زیراہتمام ہونے والے نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے سب سے بڑے یوم آزادی پاکستان پروگرام میں‌پرفارم کریں‌گی..شازیہ منظور پچیس اگست کو لورنسکگ ہاوس شینو (ناروے) میں اپنی دلکش آواز میں ملی نغمے پیش کرکے جشن آزادی پاکستان کی خوشیاں کو دوبالا کریں گی۔ شازیہ منظورپہلی دفعہ ناروے میں‌کسی پروگرام میں‌پرفارم کریں‌گی۔ شازیہ منظورکو” پاکستان یونین ناروے” کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقد ہونے والے اپنے سالانہ پروگرام میں مدعو کیاگیا ہے۔ یادرہے کہ اس سال ناروے میں‌مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سب سے بڑی تنظیم “پاکستان یونین ناروے “کے زیراہتمام یوم آزادی کی تقریب 25اگست کومنعقدکیاجائے گا، چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال کی زیرقیادت پاکستان یونین ناروے کی پوری ٹیم کی جانب سے انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے..

اپنا تبصرہ بھیجیں