54

نیب کی عزت و وقار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتساب سب کیلئے پالیسی کی روشنی میں بدعنوان عناصر کو پکڑنے کیلئے نیب نے ”چہرے کو نہیں کیس کو دیکھے“ کا طریقہ کار اختیار رکھا ہے۔ نیب بدعنوان عناصر، اشتہاری ملزمان اور مفروروں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بدعنوانوں کو پکڑنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کی بدولت نیب کی عزت و وقار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے مکمل پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے، نیب کی موجودہ انتظامیہ نے ذمہ دارایں سنبھالنے کے بعد ایک جامع اور موثر قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی (ای اے سی ایس) مرتب کی تاکہ ملک سے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ ہو اور ملکی اور غیرملکی اداروں نے قومی احتساب بیورو کی کاوشوں کا اعتراف کیا جو نیب کی کوششوں کی بدولت پاکستان کیلئے قابل فخر بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں