119

منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کےلئےمفاہتمی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی(نیکٹا) اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج اتھارٹیز آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مابین مفاہتمی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ منگل کو اس سلسلہ میں نیکٹا ہیڈکوارٹرز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں نیکٹا کی طرف سے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد سلیمان خان اور چیئرمین ایس ای سی پی شوکت حسین نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یاداشت کا مقصد دہشت گردی کیلئے مالی معاونت کی روک تھام کی مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لانا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد سلیمان نے کہاکہ نیکٹا اور ایس ای سی پی کے مایبن یہ اشتراک کار خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیکٹا دہشت گردی کے خلاف تھنک ٹینک کے طورپر اداروں کے درمیان کوارڈینیشن اور پالیسی سازی و فیصلہ سازی کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ایم او یو کے تحت جوائنٹ کنسلٹیٹو گروپ قائم کیاجائے گا اور ایک دوسرے کے تجربات و صلاحیتوں سے استفادہ کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں