67

عمران خان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھانے کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان دوستی مزید مستحکم ہو گی

بیجنگ۔ 12 اگست (اے پی پی)سابق چینی سفارتکار اور چارچر انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو چنگ جیانگ نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھانے کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار دوستی اور سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم ہو گی۔ اتوار کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی یہ صرف چند قوتوں کی خام خیالی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔ چنگ جیانگ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عام انتخابات میں تیسری پارٹی نے عمران خان کی سربراہی میں کامیابی حاصل کی ہے،اس سے قبل دو پارٹیوں (پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ) کی حکومتیں رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف نے عام انتخابات میں اس نعرے کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے کہ وہ کرپشن کے خلاف لڑیں گے اور اصلاحات لائیں گے تاکہ عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں،عمران خان کو اپنے وعدے نبھانے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں