63

شیخ رشید کی درخواست مسترد ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار

راولپنڈی ہائیکورٹ نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی کیے جانے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ قبل ازیں این اے 60 میں الیکشن ملتوی کیےجانےکےخلاف شیخ رشید کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف دیا تھا کہ ایک امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا جبکہ راولپنڈی کے حلقے این اے 60 سے ن لیگ کے حنیف عباسی ، شیخ رشید کے مدمقابل تھے تاہم لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 کے انتخابات مؤخر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جسے شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور اس سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں بھی جمع کرائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں