62

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ویانا میں مسز برگیتا سے ملاقات

ویانہ(نمائندہ خصوصی) آزا د کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں آسٹریا کی پاکستان میں سابق سفیر و پاکستان، آسٹریا سوسائٹی کی صدرمسز برگیتا بلاہا(Birgita Blaha)سے ملاقات کی۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آسٹریا مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کرسکتا ہے کیونکہ آسٹریا کا انسانی حقوق پر بھی بہترین ٹریک ریکارڈ ہے اور آسٹریا انسانی حقوق کا چیمئن شمار کیا جاتا ہے۔ آسٹریا کے پاکستان اور بھارت دونوں سے دوستانہ تعلقات ہیں۔ لہذا آسٹریا یورپ کے دیگر ممالک کے ساتھ ملکر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برگیتا بلاہا کو مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔***

اپنا تبصرہ بھیجیں