43

گورنمنٹ ہائی سکول بھمبر کے امتحانی ہال کی چھت بوسیدہ اور خستہ حال سیمنٹ اکھڑ گیا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گورنمنٹ ہائی سکول بھمبر کے امتحانی ہال کی چھت بوسیدہ اور خستہ حال سیمنٹ اکھڑ گیا سریے باہر نکل آئے کسی بھی وقت گرنے اور بڑا حادثہ رونما ہونے کا خطرہ محکمہ تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پائلٹ ہائی سکول بھمبر کے امتحانی ہال کی چھت جو کہ پچاس سال قبل تعمیر کی گئی تھی اب انتہائی بوسیدہ اور خستہ حال ہو چکی ہے چھت اور دیواریوں کا سیمنٹ اکھڑ چکا ہے جبکہ چھت کے سیرے باہر نکل آئے ہیں جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے اور کوئی بڑاحادثہ رونما ہو سکتا ہے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کی بار بار اس طرف توجہ دلانے کے باوجود کوئی ٹس سے مس نہیں ہو رہا اگر کوئی حادثہ پیش آیا اور جانی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار محکمہ تعلیم ہو گا بھمبر کے عوامی شہری حلقوں نے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران ڈپٹی کمشنر بھمبراور سینئر وزیر حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری طور پرہال کی نئی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں