48

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھمبر میں یوم جشن آزادی تقریب کا اہتمام

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھمبر میں یوم جشن آزادی مبارک کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نذر حسین چوہدری نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر محمد اصغر شادنے ادا کیے پروفیسر لیاقت علی چوہدری ، پروفیسر عبدالباسط فاروقی ، پروفیسر عزیز الحسن ، پروفیسر محمد ہارون الیاس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد علیحدہ مملکت کا قیام تھا ہمارے اسلاف نے قربانیاں دے کر آزاد خطہ حاصل کیا تھا کیونکہ دو قومی نظریہ کی بنیاد اسلام پر ہے آج ہمارے ملک میں دہشت گردی غربت اور بڑے مسائل ہیں جن کو حل کرنے کے لیے قومی یک جہتی کی ضرورت ہے مقررین نے اسلاف کی قربانیوں کو سراہا ، قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال اور دیگر اکابرین کی کاوشوں سے یہ ملک حاصل ہوا ہے پاکستان آج ایک ایٹمی طاقت ہے اور انشا ء اﷲ یہ جلد پوری دنیا کی قیادت کرے گا آخر میں پروفیسر ظہیر احمد نے شہدائے تحریک پاکستان اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کرائی ، ادارے کے بزرگ شخصیت ملازم درجہ چہارم محمد زبید نے پرچم کشائی کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں