142

کشمیر یوں کی لازوال قربانیوں سے منزل قریب تر آرہی ہے: اقبال انقلابی

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے کنونیئر اقبال انقلابی نے کہا ہے کہ کشمیری آگ و خون کے دریا عبور کررہے ہیں کشمیر یوں کی لازوال قربانیوں سے منزل قریب تر آرہی ہے اقوام عالم نے دوہرا معیار ترک نہ کیا تو جنوبی ایشیا میں ایسی خونی آگ بڑھکے گی کچھ بھی باقی نہیں بچ گا مسلم کانفرنس ریاست کے حقوق کی محافظ ہے قائدین کے مشن کی تکمیل کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا مجاہد اول نے جس شمع کو مشکل اور کٹھن حالات میں روشن کیا تھا اﷲ کے فضل و کرم سے آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہے فوج ہماری نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے پاکستان کے استحکام اور تحریک آزادی کی کامیابی کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار اقبال انقلابی نے صحافیو ں سے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر ی نوجوانوں نے سینوں پر گولیاں کھا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں بھارت کے جبری قبضے کو نہیں مانتے جس کے قوم کے نوجوان آزادی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں دنیا کی کوئی طاقت غلام نہیں بنا سکتی انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے کارکن قائد ملت چوہدری غلام عباس اور رہبر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار محمد عبدالقیو م خان کی نظریاتی سوچ ، فکر اور شہدائے کے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے مسلم کانفرنس نظریاتی قوت کی حامل کشمیریوں کی سیاسی قوت ہے جس نے گوناگوں مشکلات کے باوجود دین و اسلام کی سربلندی ، پاکستان کی مضبوطی اور تحریک آزادی کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے مسلم کانفرنس کے کارکنوں نے اپنے آپ کو تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کررکھا ہے اور اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکن ، صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں پاکستان کے استحکام اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں