52

چوروں اور ڈکیتوں کا ٹولہ جمہوریت کو نہیں بلکہ لوٹا مال بچانے کیلئے اکھٹے ہو گیا ہے:چوہدری عمران رشید

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چوروں اور ڈکیتوں کا ٹولہ جمہوریت کو نہیں بلکہ لوٹا مال بچانے کیلئے اکھٹے ہو گیا ہے عمران خان عوامی امنگوں کا حقیقی ترجمانی کا حق ادا کرینگے کرپشن میں مرتکب افراد پابند سلاسل ہونگے تحریک انصاف قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم رشوت اور سفارش کا خاتمہ کرے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر یورپ کے جنرل سیکرٹری چوہدری عمران رشید نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی حکومتوں کی کارکردگی سے مایوس ہو کر تحریک انصاف کو الیکشن میں کامیابی دلائی ہے پاکستانی عوام کی امیدوں کا محور و مرکز عمران خان بن چکا ہے پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دے کر عمران خان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی ہے انشاء اللہ عمران خان عوام کی امیدوں پر پورا اترینگے عوام کے مسائل حل کرینگے قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائینگے رشوت اور سفارش کا خاتمہ کرینگے کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالینگے انہوں نے کہا کہ چور اور ڈکیت بھی عمران خان کے خلاف اکھٹے تھے اور اب بھی اپوزیشن کی شکل میں اکھٹے ہیں اس سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں